
بی جے پی میں اقربا پروری نہیں، کارکنوں کو ملتا ہے احترام : سمراٹ چودھریپٹنہ، 23 دسمبر (ہ س)۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو تنظیم اور اقتدار میں اقربا پروری کے بجائے کارکنوں کی محنت، لگن اور جدوجہد کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز یہاں کہا کہ آج بھی ملک میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ عہدے اور مواقع صرف اپنے اردگرد یا کسی ایک خاندان تک محدود ہیں، لیکن بی جے پی نے اس سوچ کو خاک میں ملا دیا ہے۔سمراٹ چودھری نے کہا کہ بی جے پی نے پہلی نسل سے آگے بڑھ کر کارکنوں کی تیسری نسل کو قیادت سونپنے کا حوصلہ دکھایا ہے۔ کسی اور جماعت میں یہ ہمت نہیں ہے۔ چودھری نے آر جے ڈی اور سماج وادی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، چاہے وہ راشٹریہ جنتا دل ہو، سماج وادی پارٹی، یا ترنمول کانگریس، قیادت اور عہدے ہمیشہ ایک خاندان کے گرد مرکوز ہوتے ہیں۔ پارٹی کی قیادت اسی خاندان سے نکلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس بی جے پی میں ایک عام کارکن بھی محنت اور لگن سے ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے۔ یہ جماعت اقربا پروری پر نہیں بلکہ قوم پرستی اور کارکنوں کی عزت پر چلتی ہے۔ نتن نوین کی قومی ایگزیکٹو صدر کے طور پر تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سمراٹ چودھری نے کہا کہ نتن نوین نے تقریباً 20 سال تک حکومت اور تنظیم میں اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ بہار حکومت میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے کئی محکموں کا چارج سنبھالا ہے اور تنظیم کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بانکی پور کے ایم ایل اے نتن نوین کے قومی ایگزیکٹو صدر بننے کے بعد ان کے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan