نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے 23دسمبر 2025 ، کو ملاقات کرکے اپنی شکایت درج کرائی !
نئی دہلی،23دسمبر(ہ س)۔’محترمہ ممدوحہ ماجد ،نائب صدر آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن ، نئی دہلی کی قیادت میں مسلم خواتین کے ایک وفد نے بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف اپنا سخت احتجاج ظاہر کرتے ہوئے شکایت کرنے کیلئے نیشنل کمیشن فار ویمن سے ملاقات ک
نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے 23دسمبر 2025 ، کو ملاقات کرکے اپنی شکایت درج کرائی !


نئی دہلی،23دسمبر(ہ س)۔’محترمہ ممدوحہ ماجد ،نائب صدر آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن ، نئی دہلی کی قیادت میں مسلم خواتین کے ایک وفد نے بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف اپنا سخت احتجاج ظاہر کرتے ہوئے شکایت کرنے کیلئے نیشنل کمیشن فار ویمن سے ملاقات کی۔محترمہ ممدوحہ ماجد نے کمیشن کی وائس چیئرپرسن سے ملاقات کرکے بتایا کہ نتیش کمار کا یہ عمل ، صرف مسلم خواتین کی ہی نہیں بلکہ پورے ملک ہندوستان کی خواتین کی توہین اور بے عزتی ہے۔انھوں نے زور دےکر کہا کہ ریاستوں میں خواتین کی حفاظت پر اولین توجہ اور ترجیح ہونی چاہئے۔ بہار کے اس واقعہ نے خاص طور پر مسلم طالبات و خواتین اور ملک کی تمام خواتین کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔اس وفد میں اسکالر محترمہ زینت مہتاب ، محترمہ شاداب قمر(ریٹائرڈ پرنسپل) ڈاکٹر صالحہ اور کئی دانشور خواتین شامل تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande