کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہی اسکیم کی کامیابی کا پیمانہ ہے: شلپی ٹرکی
رانچی، 23 دسمبر (ہ س)۔ کسانوں اور ماہی گیروں کی آمدنی میں حقیقی اضافہ ہی سرکاری اسکیموں کی کامیابی کا پیمانہ ہوگا۔ یہ بات ریاست کی زراعت، مویشی پروری اور امداد باہمی کی وزیر شلپی نیہا ٹرکی نے کہی۔ وہ منگل کو شالیمار فشریز فارمرز ٹریننگ سنٹر ڈھروا م
JH-MINISTER-SAID-BE-INCREASE-INCOME-OF-FARMERS


رانچی، 23 دسمبر (ہ س)۔ کسانوں اور ماہی گیروں کی آمدنی میں حقیقی اضافہ ہی سرکاری اسکیموں کی کامیابی کا پیمانہ ہوگا۔ یہ بات ریاست کی زراعت، مویشی پروری اور امداد باہمی کی وزیر شلپی نیہا ٹرکی نے کہی۔ وہ منگل کو شالیمار فشریز فارمرز ٹریننگ سنٹر ڈھروا میں ماہی پروری کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ اور سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔

وزیر نے کہا کہ حکومت کا واضح مقصد کسانوں اور ماہی گیروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے اور اسکیموں کا جائزہ اسی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے اس سال ریاست میں 260 وید ویاس ہاو¿سنگ اسکیموں کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت شناخت شدہ مستحقین میں مکانات کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر 540 مستحقین میں 964.37 لاکھ روپے کے اثاثے تقسیم کیے گئے جن میں پک اپ وین، آئس باکس، کیج ہاو¿سز، موٹرائزڈ بوٹس، گل جال اور دیگر سامان شامل تھا۔

شلپی نیہا ٹرکی نے کہا کہ وید ویاس ہاو¿سنگ اسکیم کچے مکانوں میں رہنے والے ماہی گیر خاندانوں کے لیے پکے گھر کا خواب پورا کرے گی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان مکانات کی نشاندہی نیلے رنگ میں کی جائے، تاکہ ماہی گیروں کے لیے حکومت کے کام کا پیغام ہر گاو¿ں تک پہنچے اور دیگر افراد کو ماہی گیری میں شامل ہونے کی ترغیب ملے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ایک فلاحی حکومت ہے جو روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ ماہی گیروں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت کے لیے آندھرا پردیش جیسی ریاستوں میں بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جھارکھنڈ اس وقت تقریباًچار لاکھ میٹرک ٹن مچھلی پیدا کرتا ہے، جب کہ اس کی صلاحیت سات لاکھ میٹرک ٹن تک ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے محکمہ اور ماہی گیروں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

اس پروگرام میں محکمہ کے سکریٹری ابوبکر صدیقی، فشریز ڈائرکٹر ڈاکٹر ایچ این دویدی، ڈپٹی سکریٹری راجیو رنجن تیواری اور کئی سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande