تھانے : انتخابات میں میڈیا تشہیر کے نئے ضابطے ، الیکٹرانک و ڈیجیٹل اشتہارات پر پیشگی منظوری ضروری
تھانے : انتخابات میں میڈیا تشہیر کے نئے ضابطے ، الیکٹرانک و ڈیجیٹل اشتہارات پر پیشگی منظوری ضروری تھانے، 23 دسمبر(ہ س)۔ تھانے منپا عام انتخابات 26–2025 کے دوران سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی انتخابی تشہیر کے لیے الیکٹرانک و ڈیجیٹل ذرائع
تھانے : انتخابات میں میڈیا تشہیر کے نئے ضابطے ، الیکٹرانک و ڈیجیٹل اشتہارات پر پیشگی منظوری ضروری


تھانے : انتخابات میں میڈیا تشہیر کے نئے ضابطے ، الیکٹرانک و ڈیجیٹل اشتہارات پر پیشگی منظوری ضروری

تھانے، 23 دسمبر(ہ س)۔ تھانے منپا عام انتخابات 26–2025 کے دوران سیاسی

جماعتوں اور امیدواروں کی انتخابی تشہیر کے لیے الیکٹرانک و ڈیجیٹل ذرائع کے

استعمال پر سخت قواعد نافذ کر دیے گئے ہیں۔ تشہیر کو ریاستی انتخابی کمیشن،

مہاراشٹر کی رہنما ہدایات کے مطابق رکھنے کے لیے تھانے میونسپل کارپوریشن کمیشن کے

09 اکتوبر 2025 کے جاری کردہ ’’میڈیا سپروژن اینڈ ایڈورٹائزمنٹ سرٹیفکیشن آرڈر

2025‘‘ کے تحت عمل درآمد کرے گی۔

کسی بھی

نوعیت کے الیکٹرانک میڈیا—جیسے دوردرشن، سیٹلائٹ یا کیبل چینلز، یوٹیوب، کیبل نیٹ

ورک، آل انڈیا ریڈیو، نجی ایف ایم، سنیما ہال، عوامی مقامات پر آڈیو ویژول ڈسپلے،

ای۔نیوزپیپر، بلک اور وائس ایس ایم ایس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس—پر

اشتہار دینے سے قبل متعلقہ کمیٹی سے پیشگی سرٹیفکیشن حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

پری سرٹیفکیشن

کے لیے ’’اپینڈکس 4‘‘ کے مطابق درخواست کم از کم پانچ دن پہلے جمع کرانی ہوگی۔

درخواست، نمونہ اور تمام دستاویزات میڈیا آبزرویشن روم، سوَرگِیہ نریندر بلال ہال،

پہلی منزل، تھانے میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں جمع ہوں گی۔ اشتہار کی دو الیکٹرانک

نقول پین ڈرائیو میں اور دو تصدیق شدہ پرنٹڈ نقول فراہم کرنا ضروری ہے۔

اخراجات

کے باب میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ اگر تشہیر کا خرچ سیاسی جماعت اٹھائے تو وہ

جماعتی حساب میں شامل ہوگا، اور اگر امیدوار برداشت کرے تو وہ امیدوار کے انتخابی

اخراجات میں شمار ہوگا۔ تمام ادائیگیاں صرف بینکنگ ذرائع سے ہوں گی، نقد ادائیگی

ممنوع رہے گی۔

آئین و

قوانین کی خلاف ورزی، کمیشن کے احکامات کی نافرمانی، مذہبی یا سماجی نفرت انگیزی،

عبادت گاہوں کی تصاویر، تشدد کی ترغیب، عدالتی یا شخصی توہین، قومی یکجہتی یا

خودمختاری کو نقصان، دفاعی افواج سے متعلق تصاویر، جھوٹے الزامات، نجی زندگی میں

مداخلت، اخلاقی اقدار کی پامالی یا فحش مواد پر مبنی اشتہارات کو نہ تو نشر کیا

جائے گا اور نہ ہی انہیں سرٹیفکیشن ملے گا۔

مراٹھی،

ہندی اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں اشتہارات کی صورت میں مستند ترجمہ شدہ

نقول اور ’’اپینڈکس 5‘‘ کے مطابق نوٹرائزڈ حلف نامہ لازمی ہوگا۔ کمیٹی درخواست

ملنے کے بعد تین دفتری دنوں میں فیصلہ کرے گی اور ضرورت کے مطابق ترمیم یا حذف کی

ہدایت دے سکتی ہے۔ بغیر پری سرٹیفکیشن کسی اشتہار کی اشاعت یا نشریات کی اجازت نہیں

دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande