
نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س)۔ گھنی دھند اور کم حد نگاہ کی وجہ سے منگل کو قومی دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر کم از کم 10 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا اور 270 سے زیادہ دیگر میں تاخیر ہوئی۔ دن کے دوران چھ آمد اور چار روانگی منسوخ کردی گئیں۔ائیرلائن کے آپریشنز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ flightradar24.com کے مطابق، 270 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جن کی روانگی میں اوسطاً 29 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈائل )، دہلی ہوائی اڈے کے آپریٹر نے کہا کہ ہوائی اڈے پر مرئیت بہتر ہو رہی ہے، حالانکہ کچھ منزلوں کی روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔انڈیگو ایئر لائنس نے ہوائی مسافروں کے لیے سفری مشورے جاری کیے ہیں۔ ایک بیان میں، ایئر لائن نے کہا کہ پریاگ راج، ایودھیا اور پنت نگر آج صبح ٹھنڈی ہواو¿ں اور گھنی دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اتار چڑھاو¿ کی وجہ سے پرواز کے شیڈول میں تبدیلی آئی ہے۔ ایئر لائن نے مزید کہا کہ ایک بار موسم بہتر ہونے کے بعد، آپریشن آہستہ آہستہ معمول پر آجائے گا، اور پروازیں منصوبہ بندی کے مطابق چلیں گی۔قومی دارالحکومت دہلی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ (آئی جی آئی اے) روزانہ تقریباً 1,300 پروازیں ہینڈل کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan