کسان جب توانائی کا استعمال کرتا ہے تو زمین سونا اگاتی ہے: وزیر اعلی یوگی
۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چودھری چرن سنگھ کے 123ویں یوم پیدائش پر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔ سی ایم نے کسانوں کو ٹریکٹر کی چابیاں دیں اور انہیں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا لکھنؤ، 23 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کسان سمان
UP-CM-Farmers-Day


۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چودھری چرن سنگھ کے 123ویں یوم پیدائش پر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے

۔ سی ایم نے کسانوں کو ٹریکٹر کی چابیاں دیں اور انہیں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

لکھنؤ، 23 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کسان سمان دیوس پر کسانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی محنت کو سلام کیا۔ وزیراعلیٰ نے کسان سمردھی یوجنا کے تحت ٹریکٹر پانے والے کسانوں کے چہروں پر چمک کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کسان اپنی ماوں کو تو کوئی اپنی بیوی کو ٹریکٹر میں بیٹھا کر لے جا رہے ہیں۔ یہی کسان کی طاقت ہوتی ہے، سردی یا گرمی کی پرواہ کیے بغیر، جب وہ پسینہ بہاتا ہے اور سردی کو اپنی ہڈیوں میں جذب کرکے دھرتی ماںمیں توانائی بہا دیتا ہے، تو کاشتکاری غذائی اجناس کی پیداوار کی صورت میں سونا حاصل کرتی ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ودھان بھون کے احاطے میں سابق وزیر اعظم بھارت رتن چودھری چرن سنگھ کے مجسمہ پر ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ وزیر اعلیٰ نے 'کسان سمان دیوس' پر کسانوں میں ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے کسانوں، سائنسدانوں، ایف پی اوز اور دیگر کو بھی اعزاز سے نوازا۔ وزیر اعلیٰ نے چودھری چرن سنگھ سیڈ پارک، اٹاری، لکھنو¿ کے لیے پلاٹ کی الاٹمنٹ کے عمل کا بٹن دبا کر افتتاح کیا۔

سال2014 میں پہلی بار کسان حکومت کے ایجنڈے کا حصہ بنے

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ اتر پردیش میں کسانوں نے اپنی محنت سے ترقی کی ہے۔ 2014 میں جب نریندر مودی نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو پہلی بار کسان حکومت کے ایجنڈے کا حصہ بنے۔ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم سب اس کے بیٹے ہیں، اس لیے بیٹے کا فرض ہے کہ جب ماں بیمار ہو یا بحران میں ہو تو بیٹا اسے بحران سے نکالنے میں اپناتعاون دے ۔ 2014 میں پہلی بار پی ایم مودی نے سوائل ہیلتھ کارڈ کے ذریعے دھرتی ماں کی صحت کے بارے میں سب کو آگاہ کیا۔ انّ داتا کسانوں کو پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا سے لے کر پی ایم کسان سمان ندھی ، ایم ایس پی کی گارنٹی ہو یا بیج سے لے کر بازار تک، کسانوں کی سہولتوں میں اضافہ کیا گیا۔

سنگھ ملک، گاو¿ں اور کسانوں کے خیر خواہ تھے چودھری چرن

وزیر اعلی یوگی نے چودھری چرن سنگھ کے بیان کا حوالہ دیا۔ انہوں نے ہمیشہ ملک، دیہات اور کسانوں کی بھلائی کے لیے کام کیا۔ وہ کہتے تھے کہ جب تک کسان غریب رہیں گے، ہندوستان امیر نہیں بن سکتا۔ دیہی ہندوستان ہی اصل ہندوستان ہے۔ ہندوستان کی خوشحالی کا راستہ ملک کے کھیتوں اور کھلیانوں سے گزرتا ہے۔ بیدار عوامی کی طاقت ہی کامیاب جمہوریت کی بنیاد ہے۔ یوپی حکومت میں جب انہیں موقع ملا تو انہوں نے زمینی اصلاحات کے پروگراموں کو نافذ کیا۔ انہوں نے زمینداری کے خاتمے اور لینڈ ریفارم ایکٹ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے دلالوں کے ذریعہ کسانوں کے استحصال کو روکنے کے لئے منڈی ایکٹ پاس کیا۔ پٹواری نظام بھی ختم کر دیا۔ انہوں نے چھوٹے اور معمولی کسانوں کو ساڑھے تین ایکڑ تک کے پلاٹوں کے لیے زمینی محصول کی ادائیگی سے بھی مستثنیٰ قرار دیا۔ انہوں نے کھادوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا اور فوڈ فار ورک پروگرام شروع کیا۔ انہوں نے زرعی اور دیہی ترقی کے منصوبوں کے لیے قرضے فراہم کرنے کے لیے نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈویلپمنٹ (نابارڈ) کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ نے حکومت کے کاموں کا ذکر کیا

وزیراعلی یوگینے کہا کہ چودھری چرن سنگھ کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے لکھنو¿ میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سیڈ پارک بنایا جا رہا ہے۔ اگر کسانوں کو اچھی کوالٹی کا بیج بروقت مل جائے اور بروقت کاشت کریں تو پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ بارہ بنکی میں جدید ترین ٹشو کلچر لیب کے لیے 31 ایکڑ زمین نشانزد کی گئی ہے،جو ٹشو کلچر (گنے، کیلا، آلو وغیرہ جیسی فصلیں) کے میدان میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ وزیر اعلی یوگی نے پدم شری رامسرن ورما کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں نے زمین کے نیچے آلو اور زمین کے اوپر ٹماٹر اگائے ہیں۔ وہ ہر کسان کو تربیت بھی دیتے ہیں۔ اس بار کسان پاٹھ شالہ کا اہتمام ان کے گاو¿ں دولت پور میں کیا گیا۔

کسان تب خوشحال ہو گا جب اسے ٹیکنالوجی اور بروقت کھاد اور بیج فراہم کیے جائیں گے

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ شاہجہاں پور، لکھیم پور کھیری اور بہرائچ میں گنے کے کسانوں نے 1000 کوئنٹل فی ہیکٹیئر پیداوار کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زراعت اور گنے کے محکموں سے کہا کہ وہ ہر کسان کو وہاں لے جائیں اور انہیں ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں۔ کسان تب ہی خوشحال ہوں گے جب انہیں ٹیکنالوجی، کھاد اور بیج وقت پر فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم کینسر، گردے اور جگر کی بیماریوں سے خود کو بچانا چاہتے ہیں تو اس کا واحد حل قدرتی کاشتکاری ہے۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، یوگی حکومت کے وزراءچودھری لکشمی نارائن، دھرم پال سنگھ، ڈاکٹر سنجے نشاد، انل کمار، دنیش سنگھ، کپل دیو اگروال، بلدیو سنگھ اولکھ، گو سیوا آیوگ کے چیئرمین شیام بہاری گپتا اور بی جے پی کے کئی ایم ایل اے بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande