ملک کی سالمیت کے لیے مسلمان ہر میدان میں حکومت کے ساتھ ہیں :مفتی مکرم احمد
نئی دہلی،09مئی (ہ س)۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں فرمایا کہ اللہ رحمن و رحیم ہے وہ رحمت اور محبت کو پسند کرتا ہے سب کو آپس میں محبت اور اخوت کے جذبے کے ساتھ رہنا چاہیے اور ایک دوسرے کے
ملک کی سالمیت کے لیے مسلمان ہر میدان میں حکومت کے ساتھ ہیں :مفتی مکرم احمد


نئی دہلی،09مئی (ہ س)۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں فرمایا کہ اللہ رحمن و رحیم ہے وہ رحمت اور محبت کو پسند کرتا ہے سب کو آپس میں محبت اور اخوت کے جذبے کے ساتھ رہنا چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پہلگام حادثے نے پورے بھارت میں غم کا ماحول بنا دیا تھا بھارت نے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انہیں مسمار کر دیا بھارت کی فوج کی بہادری کو ہم سب کاسلام ہے ۔ ملک کی سا لمیت اور خود مختاری کے ایشو میں ہمیشہ مسلمان حکومت کے ساتھ ہیں اور ماضی مےںپیا رے وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں اس کی ہزاروں مثالیں ہیں کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے ۔ کرنل صوفیہ قریشی کا خاندان بھی وطن پرستی کی جیتی جاگتی مثال ہے ۔ہم سب دےش کے ساتھ کھڑے ہےں۔

مفتی مکرم نے ضلع بہرائچ اور شراوستی میں مدارس کو منہدم کیے جانے اور مدارس کو سیل کیے جانے کی شدید مذمت کی نیپال کی سرحد کا بہانہ بنا کر مدارس کو غیر قانونی ، غیر تسلیم شدہ اور غیر معیاری بتا کر اب تک ضلع شراوستی میں 68 غیر مجازی مدرسوں کو بند کرایا گیا ہے اور 164 معاملوں میں بے دخلی کی کاروائی کی گئی ہے ایسے ہی ضلع بہرائچ کا حال ہے۔ مفتی مکرم نے کہا کہ مسلم بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرنا ہمارا آئینی حق ہے اب ان بچوں کا مستقبل برباد ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ےو پی حکومت کو تعصب کی عینک لگا کر کارروائی نہیں کرنی چاہیے یہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے کسی مدرسے کو بند نہ کیا جائے۔ مفتی مکرم نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی توسیع کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینی عوام اور بچے موت و زیست کی کشمکش سے دوچار ہیں 21ویں صدی میں ایسا ظلم، افسوس ہے مسلم ممالک کی بے حسی پر اور افسوس ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر، ہمارا فریقین سے پرزور مطالبہ ہے کہ جنگ بند کی جائے اور راحتی سامان پہنچانے کے لیے ناکہ بندی ختم کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande