وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران بیگوسرائے ضلع کو 274 کروڑ روپے کا تحفہ دیا
پٹنہ 14 مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سمریدھی یاتراکے دوران آج بیگوسرائے میں زیر تعمیرگورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے بیگوسرائے میںگورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیر کے کام کی پیش رفت کا جائزہ ل
وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران بیگوسرائے ضلع کو 274 کروڑ روپے کا تحفہ دیا


پٹنہ 14 مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سمریدھی یاتراکے دوران آج بیگوسرائے میں زیر تعمیرگورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے بیگوسرائے میںگورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیر کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اورافسران سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔ انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیرکے کام کو کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی افسران کو ہدایت دی۔ ہسپتال کے احاطے میں ڈاکٹروں اور کارکان کے لیے رہائش کو یقینی بنائیں۔ مین روڈ سے ہسپتال کے احاطے تک آمدورفت کو یقینی بنائیں۔ اس ہسپتال کی تکمیل سے قرب وجوار کے لوگوں کو بروقت اور بہتر علاج کی سہولت ملے گی۔

وزیر اعلیٰ نے بیگوسرائے انڈسٹریل ایریا میں واقع مختلف صنعتی اداروں کامعائنہ کیا۔ اس دوران، وزیر اعلیٰ نے کیمپٹی بیوریج پرائیویٹ لمیٹڈ، میڈی ورسل سمرن، ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتالل، بیگوسرائے، اور ریسربھ راج (کول پلس پولا ٹویئر) کے نام کی تختیوں کی نقاب کشائی کرکے افتتاح اور ایپک ایگرو پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انڈسٹریل گورتھ سینٹر بیگو سرائے میں قائم نیچر پولی پلاٹ لمیٹیڈ کا وزیر اعلیٰ نے نام کی تختی کی نقاب کرکے اور ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے نیچر پولی پلاٹ لمیٹڈ کا معائنہ کیا اور وہاں تیار ہونے والے سامان کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم پورے بہار میں صنعتی اکائیوں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔ ہر ضلع میں صنعتی علاقے قائم کیے جا رہے ہیں۔ ایسی نئی صنعتوں کے قیام سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور آس پاس کے علاقوں میں نمایاں ترقی ہوگی۔

چیف منسٹر نے بیگوسرائے کے بیاڈا احاطہ طہ م یں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران، وزیر اعلیٰ نے بینک قرضوں کے تحت 9,715 جیویکا سیلف ہیلپ گروپ کوبینکوں سے قرض کے تحت 578 کروڑ 9لاکھ روپے کا علامتی چیک، جیویکا مہیلا وکاس سواولمبی سہکاری سمیتی کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، 13 دیدی ادھیکار کیندروں کی چابیاں، ستت جیویکوپارجن منصوبہ کے مستفیدوں کو ای-رکشاں کی چابیاں،405جیویکوو پارجن کے مستحق افراد کے لیے 2کروڑ ذریعہ معاش سرمایہ کاری فنڈ کے تحت 2 کروڑ روپے کا علامتی چیک اور کسان کریڈٹ کارڈ قرض کا علامتی چیک دیا۔

جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ذریعہ ہم لوگوں کو آگے بڑھانے کے لیے کئی اہم کام کرائے گیے ہیں ،اس کے لیے ہم سب آپ کے شکر گزار ہیں ۔۔ وزیر اعلیٰ نے آپ تمام جیویکا دیدیوں کو مبارکباد ہے۔ آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں آگے بھی پوری بلندی کے ساتھ کام کر تے رہیے ۔ ریاستی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی ۔

وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ پروجیکٹوں کے پرزنٹیشن کا معائنہ کر کے ان کی پیش رفت کے بارے میں افسران سے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ ان پروجیکٹوں میں بیگوسرائے میں تیگھڑا -مبارک پور سڑک کو چوڑا اور مضبوط کرنا، بکھری-بہادر پور(کھگڑیا بارڈر) بائی پاس روڈ کی تعمیر، بی ٹی پی ایس چکیا (این ایچ31) سے لکھمنیا بلیا وایہ گپتا لکھمنیا باندھ تک بیگوسرائے بائی پاس روڈ کو چوڑا اور مضبوط بنانا، ڈرینج ڈویژن، سمستی پور کے تحت بیگوسرائے ضلع کے تحت کاور جھیل کو جوڑنے والے مختلف نالوں کی اڑاہی اور چیک ڈیم کی تعمیر کا کام ، ، سماریہ گھاٹ اور کلپواس میلہ کے علاقے میں دوسرے مرحلہ کے ترقیاتی اور بلاک شامہو اکہا میں ڈگری کالج کا قیام شامل ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے بیاڈا کے احاطے میں بیگو سرائے ضلع کے تحت 274 کروڑ روپے کی لاگت سے 400 ترقیاتی پروجیکٹوں کا ریموٹ کے ذریعے تختیوں کی نقاب کشائی کرکے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں 165 کروڑ روپے کی لاگت سے 211 پروجیکٹوں کا افتتاح اور 109 کروڑ روپے کی لاگت سے 189 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande