ہولی ملن تقریب میں صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا
علی گڑھ, 14 مارچ (ہ س)۔ باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی علامت بنے ہولی ملن و اعزازی تقریب میں پھولوں کی ہولی کے درمیان صحافیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سینئر صحافیوں نے اپنے تجربات موجودہ صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے اور صحافت کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔
ہولی ملن تقریب


علی گڑھ, 14 مارچ (ہ س)۔ باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی علامت بنے ہولی ملن و اعزازی تقریب میں پھولوں کی ہولی کے درمیان صحافیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سینئر صحافیوں نے اپنے تجربات موجودہ صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے اور صحافت کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔گاندھی پارک چوراہے پر واقع دھیرج پیلس کے سٹی کلب میں دی ورکنگ جرنلسٹس پریس کلب اور آل انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوزپیپرز فیڈریشن کی جانب سے ہولی ملن و اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران گیت و موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا افتتاح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ذ یشان احمد، سینئر صحافی پردیپ ویاس اور فیڈریشن و پریس کلب کے منڈل صدر پنکج دھیرج نے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سریندر شرما، سنجے کمار، ذیشان احمد اور یوگیش بھاردواج نے کہا کہ صحافیوں کو ملک اور سماج کے مفاد میں اپنی اخلاقی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے حقائق پر مبنی صحافت کرنی چاہیے۔اس موقع پر تقریب میں شریک صحافیوں کو سیوا سمان سے بھی نوازا گیا۔ضلع صدر جتیندر وارشنی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مہاسچیو مکیش سنگھ، سینئر نائب صدر سنجیو شرما، خزانچی پرشانت ہتیشی،راہل نورتن، پرتیک وارشنی، ذاکر بھارتی، اکشے گپتا، ششی گپتا، آکاش سونی، دیپک راجپوت، ستیہ ویر یادو، سنیتا بگھیل، سنجے سکسینہ، پشپیندر سنگھ، ڈی کے شرما، راہل گپتا، راج کمارسمیت متعدد صحافی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande