
۔لڑکی کو سازش کے تحت کیرالہ لے جا کر شادی کرانے کا الزام، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
۔ فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا لڑکی کے والد اور گھر والوں سے ملاقات کریں گے
لکھنؤ، 14 مارچ (ہ س)۔ پریاگ راج مہاکمبھ کے دوران چرچا میں آئی مونالیسا کی شادی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا نے معاملے کو سنگین سماجی مسئلہ قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور سنت برادری سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے 15 مارچ کو مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں مونالیسا کے گاؤں مہیشور پہنچ کر اس کے اہل خانہ سے ملنے اور سچائی سے پردہ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔
فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے اہلِ وطنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مہاکمبھ کی آئیکون کے طو رپر مشہور ہوئی مونا لیسا کی شادی کو سنجیدگی سے لیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کو سازش کے تحت کیرالہ لے جا کرشادی کرائی گئی اور اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔
خاندان کی آواز کو دبانے کی بات کہی
فلم ڈائریکٹر مشرا نے کہا کہ وہ 15 مارچ کو لڑکی کے گاو¿ں مہیشور جائیں گے اور اس کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے اور ان کے خیالات کو کسی بھی پلیٹ فارم پر درست طریقے سے نہیں سنا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی حقیقت کو سامنے لانا ضروری ہے تاکہ معاشرے میں غلط روایات یا غلط تصورات کو فروغ نہ ملے۔
سنت برادری سے آگے آنے کی اپیل
فلم ڈائریکٹر نے یہ بھی الزام لگایا کہ بعض تنظیمیں منظم طریقے سے معاشرے پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں ایسے معاملات کو فروغ دیتی ہیں۔ تاہم آزادانہ طور پر ان الزامات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے سنت برادری سے بھی اس معاملے پر آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سنتوں اور سماجی تنظیموں کو اس معاملے کی حقیقت کو بے نقاب کرنے کے لیے پہل کرنی چاہیے۔
مرکزی اور ریاستی حکومت سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ
سنوج مشرا نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور سچ سامنے لانے کی اپیل کی۔ فلم ڈائریکٹر نے لوگوں سے 15 مارچ کو مہیشورپہنچ کر خاندان کا موقف سننے اور معاملے کی حقیقت جاننے کی اپیل کی ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد