جے این ایم سی، اے ایم یو میں گردے کے عالمی دن منایا گیا
علی گڑھ, 14 مارچ (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے نیفرو لوجی ڈویژن نے عالمی یومِ گردہ کے موقع پر بیداری پروگرام، پوسٹر مقابلہ اور کوئز کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خ
عالمی یوم کڈنی


علی گڑھ, 14 مارچ (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے نیفرو لوجی ڈویژن نے عالمی یومِ گردہ کے موقع پر بیداری پروگرام، پوسٹر مقابلہ اور کوئز کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد نے گردوں کی بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے عوامی بیداری اور احتیاطی حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ جے این ایم سی ایچ کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ضیاء صدیقی نے گردوں کے امراض کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کی ضرورت پر روشنی ڈالی، جبکہ پروفیسر شہزاد ایف حق نے گردوں کی بیماریوں کے مؤثر علاج کے لیے آگہی، احتیاط اور کثیر شعبہ جاتی نگہداشت کو اہم قرار دیا۔ شعبہ میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر خواجہ سیف اللہ ظفر نے گردوں کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی تشخیص اور احتیاطی نگہداشت کی اہمیت اجاگر کی۔ نیفرو لوجی ڈویژن اور ڈائلیسس یونٹ کے انچارج پروفیسر محمد اسلم نے عالمی یومِ گردہ کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے گردوں کے علاج تک مساوی رسائی اور پائیدار صحت نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر سیف قیصر نے خصوصاً ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں ابتدائی جانچ کی اہمیت بیان کی۔ پروگرام کی نظامت پیرا میڈیکل کالج کی مس انشاء فیروز، جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی اور سینئر ڈائلیسس ٹیکنیشن محمد عرفان نے کی۔ بی ایس سی ڈائلیسس کے طلبہ نے پوسٹر اور کوئز مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آخر میں ڈاکٹر عامر حسین نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande