
کولکاتہ، 14 مارچ (ہ س)۔
مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ہادی قتل کیس سے جڑے ایک بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کیا ہے، جو ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کو غیر قانونی طور پر عبور کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت فلپ سنگما کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے ہفتہ کی صبح ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شانتی پور بائی پاس کے قریب ایک علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہادی قتل کیس کے دو ملزمین فیصل اور عالمگیر سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ فلپ نامی شخص نے انہیں میگھالیہ کے راستے بھارت بنگلہ دیش سرحد عبور کرنے میں مدد کی تھی۔ وہ خود بعد میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران فلپ سنگما نے اعتراف کیا کہ وہ سرحدی بروکر کے طور پر کام کرتا تھا اور پیسوں کے عوض غیر قانونی تارکین وطن کو بنگلہ دیش کے ہالوگھاٹ اور ہندوستان کے شہر میگھالیہ کے دلوپارہ کے درمیان سرحد عبور کرنے میں مدد کرتا تھا۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے ہادی قتل کیس کے دونوں ملزمین کو ہندوستان میں داخل ہونے میں مدد کی تھی۔
پولیس کے دباو¿ کی وجہ سے وہ خود اسی سرحدی راستے سے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا اور مختلف مقامات پر روپوش تھا۔ بعد ازاں وہ بنگلہ دیش واپس جانے کی کوشش کر رہا تھا اور اس دوران فیصل اور عالمگیر سے رابطے میں تھا۔ملزم کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
ہندستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ