مبینہ لوجہاد کے ملزم فرحان کو گولی لگی، وزیر سارنگ نے کہا- اسے ٹانگ پر نہیں سینے پر گولی مارنی چاہیے تھی
بھوپال، 3 مئی (ہ س)۔ مبینہ لوجہاد کیس کے مرکزی ملزم فرحان کو دارالحکومت بھوپال میں گولی لگی ہے۔ دوسرے ملزم کی تصدیق کے لیے لے جایا جارہا تھا تو فرحان نے پولیس اہلکار کا پستول چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران ہاتھا پائی کے دوران ایک گولی چلی جو فرحان کی
لوجہاد کے ملزم فرحان کو گولی لگی، وزیر سارنگ نے کہا- اسے ٹانگ پر نہیں سینے پر گولی مارنی چاہیے تھی


بھوپال، 3 مئی (ہ س)۔

مبینہ لوجہاد کیس کے مرکزی ملزم فرحان کو دارالحکومت بھوپال میں گولی لگی ہے۔ دوسرے ملزم کی تصدیق کے لیے لے جایا جارہا تھا تو فرحان نے پولیس اہلکار کا پستول چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران ہاتھا پائی کے دوران ایک گولی چلی جو فرحان کی ٹانگ میں لگی۔ وزیر وشواس سارنگ نے اس معاملے میں بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مجرموں کو ٹانگ میں نہیں سینے میں گولی مارنی چاہیے تھی۔

وزیر وشوار سارنگ نے ہفتہ کو میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ گولی ٹانگ کے بجائے سینے میں لگنی چاہئے تھی؟ ایسے کام کرنے والوں کو سرعام گولی ماردی جائے۔ لو جہاد جیسی حرکتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جو گروہ بناتے ہیں اورایسی حرکتیں کرتے ہیں وہ اس زمین پر بوجھ ہیں۔ ایسے لوگوں کو یقیناً جینے کا حق نہیں ہے۔ یہ لوگ بچیوں کو بہلا پھسلا کر تبدیلی مذہب کی ایسی حرکتیں کرتے ہیں، یہ ناقابل معافی ہے۔ اسے ٹانگ میں نہیں سینے میں گولی مارنی چاہیے۔

انکاونٹر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجرم پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش کرے گا تو پولیس کیا کرے گی، ظاہر ہے اسے گولی مارے گی۔ کسی مجرم کو پولیس کی گرفت سے فرار کی کوشش کرنے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ملزم فرحان کو زخمی حالت میں حمیدیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اب فرحان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande