رام جنم بھومی پر مشتبہ مسلم خاتون کو حراست میں لیا گیا
ایودھیا، 03 مئی (ہ س)۔ رام جنم بھومی میں درشن کرنے آئی مہاراشٹر کی ایک مسلم خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون ذہنی طور پرمعذورپائی گئی۔ پولیس نے اس کے اہل خانہ کو ایودھیا میں بلایا ہے۔ سی او ایودھیا آشوتوش تیواری نے بتایا ک
Suspected Muslim woman detained at Ram Janm bhoomi


ایودھیا، 03 مئی (ہ س)۔ رام جنم بھومی میں درشن کرنے آئی مہاراشٹر کی ایک مسلم خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون ذہنی طور پرمعذورپائی گئی۔ پولیس نے اس کے اہل خانہ کو ایودھیا میں بلایا ہے۔

سی او ایودھیا آشوتوش تیواری نے بتایا کہ ارم نامی خاتون جمعہ کی دوپہر رام جنم بھومی کمپلیکس میں دیگر عقیدت مندوں کے ساتھ درشن کے لیے گئی تھی۔ جب وہ درشن کے بعد واپس آرہی تھی تو باہر نکلنے کے راستے پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اس کا مشکوک رویہ دیکھ کر اسے روکا اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ الجھ گئی جس کے بعد اسے رام جنم بھومی پولیس اسٹیشن بھیج کر تصدیق کی گئی، جس میں اس کا پتہ درست پایا گیا اور خاتون ذہنی طور پر معذورپائی گئی۔ اس کے اہل خانہ کو مہاراشٹر سے بلایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande