مشرقی سنگھ بھوم، 4 مئی (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) کے کدما تھانہ علاقے کے بھاٹیہ بستی روڈ پر اتوار کی صبح ایک انڈیکا کار جلی ہوئی ملی۔ گاڑی کے اندر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جو مکمل طور پر جلی ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ متوفی کی شناخت سنیل اگروال ساکن وجے ہیریٹیج، کدما تھانہ علاقہ کے طور پر ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کار اور اس میں سوار شخص دونوں بری طرح جل کر راکھ ہو گئے تھے۔ مقامی لوگوں نے اس معاملے میں قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی منوج ٹھاکر نے کہا کہ تمام پہلووں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ متوفی سنیل اگروال تھا۔ وہ صبح گیس سلنڈر لے کر نکلا تھا۔ گاڑی کے اندر سے اس کی جلی ہوئی لاش اور ایک گیس سلنڈر بھی برآمد ہوا ہے۔ فی الحال لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور ایف ایس ایل ٹیم کو تحقیقات کے لیے موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن