کولکاتہ، 04 مئی (ہ س)۔
بی جے پی کے سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش کو اتوار کی صبح نیو ٹاو¿ن کے ایکو پارک میں راجرہاٹ نیو ٹاو¿ن ترنمول یوتھ صدر اور نارتھ 24 پرگنہ ضلع پریشد ممبر محمد آفتاب الدین نے پھول پیش کیے۔ سیاسی حلقوں میں اس معاملے پر بحث کافی تیز ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی ترنمول لیڈر آفتاب الدین دلیپ گھوش کو ان کی شادی کی مبارکباد دینے پہنچے اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس بارے میں دلیپ گھوش نے کہا کہ وہ ہمارے پڑوسی ہیں۔ پہلے وہ ہمارے خلاف تھا، اب ہمیں پھول دینے آئے ہیں ۔ اب اگر سبھی مجھے لیڈر کے طور پر قبول کرتے ہیں... میں بی جے پی کا لیڈر ہوں، اب پورے سماج کے لوگ، مختلف پارٹیوں کے لوگ مجھے لیڈر کے طور پر قبول کرتے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ اس نے مجھ میں کیا خوبیاں دیکھی ہیں... میں ان کی خیر خواہی چاہتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دیگھا میں جگن ناتھ مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ان کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں میں غصہ ہے۔ آج، جیسے ہی ترنمول کانگریس لیڈر کی گلدستہ پیش کرنے کی خبر پھیلی، سیاسی ماحول ایک بار پھر گرم ہوگیا
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ