مولانا غلام محمد وستانوی کی وفات حسرت آیات پرصدر جمعیةعلماءہند کا اظہار رنج و ملال
نئی دہلی،04 مئی(ہ س)۔ جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے مہتمم و رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا غلام محمد وستانوی کے سانحہ? ارتحال پر دلی حزن وملال کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آ
مولانا غلام محمد وستانوی کی وفات حسرت آیات پرصدر جمعیةعلماءہند کا اظہار رنج و ملال


نئی دہلی،04 مئی(ہ س)۔

جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے مہتمم و رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا غلام محمد وستانوی کے سانحہ? ارتحال پر دلی حزن وملال کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آج ہم ایک ایسے مخلص عالم سے محروم ہوگئے، جن کی زندگی قرا?ن کریم کی خدمت، مدارسِ اسلامیہ کی بقا اور مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے وقف تھی۔مولانا مدنی نے کہا کہ دینی و عصری تعلیم کے میدان میں ان کا انقلابی کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔مولانا مرحوم اپنے تعلیمی ذوق کی وجہ سے جمعیة علماءہند کی اہم تحریک ’دینی تعلیمی بورڈ‘سے بھی وابستہ ہوئے ، چنانچہ آپ کو 1995 ءکے اجلاس مجلس منتظمہ ممبئی میں ان کو دینی تعلیمی بورڈ کا صدر نامزد کیا گیا۔

واضح ہو کہ مولانا مدنی آج گلبرگہ میں جماعتی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ، جیسے ہی مولانا وستانوی کی وفات کی خبر موصول ہوئی ، انھوں نے دعائے مغفرت کی۔مولانا مدنی نے مولانا مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردیاں پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ارحم الرٰحمین ان کو بیش از بیش عنایات سے نوازے اور جوار رحمت و رضوان میں مقام اعلیٰ عطا فرمائے ،ان کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ان کے قائم کردہ اداروں کی حفاظت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل واستقامت عطا کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande