نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے پاٹن میں سول اسپتال کا افتتاح کیا
بھوپال، 3 مئی (ہ س)۔ نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا نے ہفتہ کو جبل پور ضلع کے اپنے دورہ کے دوران ترقیاتی بلاک ہیڈ کوارٹر پاٹن میں 100 بستروں پر مشتمل سول اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحت کی سہولیات کی توسیع کو ریاستی حکومت کی ترجیح بتاتے
نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے پاٹن میں سول اسپتال کا افتتاح کیا


بھوپال، 3 مئی (ہ س)۔

نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا نے ہفتہ کو جبل پور ضلع کے اپنے دورہ کے دوران ترقیاتی بلاک ہیڈ کوارٹر پاٹن میں 100 بستروں پر مشتمل سول اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحت کی سہولیات کی توسیع کو ریاستی حکومت کی ترجیح بتاتے ہوئے کہا کہ اس سمت میں مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ جہاں ریاست بھر میں نئے مراکز صحت بنائے جا رہے ہیں، وہیں موجودہ مراکز صحت کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھی تعینات کئے جارہے ہیں۔

پاٹن میں سول اسپتال کے افتتاح کے موقع پر رکن پارلیمنٹ آشیش دوبے، رکن اسمبلی اجے وشنوئی، پاٹن میونسپل کونسل کے صدر آچاریہ جگیندر سنگھ اور راجکمار پٹیل بھی موجود تھے۔ سول اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے اسپتال کا دورہ کیا اور دستیاب صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande