کھیت میں کام کررہے کسان کو شیر جبڑے میں دبا کر لے گیا، گاوں والوں کے شور مچانے پر بھی نہیں چھوڑا
بالاگھاٹ، 3 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں کٹنگی فاریسٹ رینج کے گورے گھاٹ سرکل میں کڑوا کالونی کے قریب اپنے کھیت میں کام کررہے ایک کسان پر ہفتے کی صبح ایک شیر نے حملہ کر دیا۔ کسان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شیر نے جسم کا نچلا حصہ کھا لیا۔
واقعہ کے بعد گاؤں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔


بالاگھاٹ، 3 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں کٹنگی فاریسٹ رینج کے گورے گھاٹ سرکل میں کڑوا کالونی کے قریب اپنے کھیت میں کام کررہے ایک کسان پر ہفتے کی صبح ایک شیر نے حملہ کر دیا۔ کسان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شیر نے جسم کا نچلا حصہ کھا لیا۔ اس واقعہ کے بعد کسانوں اور پورے گاوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

معلومات کے مطابق گاوں گورے گھاٹ جنگل سے متصل ہے۔ اس گاوں کے کسانوں نے ربیع کی فصل کھیتوں میں لگائی ہے۔ جنگلی سور روزانہ کھیتوں میں فصلوں کو کھانے آتے ہیں۔ اس وجہ سے کسانوں نے انہیں بھگانے کے لیے پٹاخے پھوڑتے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہم روزانہ کی طرح صبح 5 بجے کام کرنے کھیتوں میں پہنچے تھے۔ شام تقریباً 6 بجے شیر نے پرکاش (58) ولد تکارام پنے ساکن گورے گھاٹ پر پیچھے سے حملہ کر دیا۔ ہم لوگ شور مچاتے ہوئے وہاں سے بھاگے۔ تھوڑی دور جانے کے بعد ہم نے پتھر پھینک کر شیر کو بھگانے کی کوشش کی۔ تب تک شیر اسے اپنا شکار بنا چکا تھا۔ ہم نے دیکھا کہ شیر پرکاش کو اپنے جبڑوں سے گھسیٹ کر کھیت میں لے گیا اور بیٹھ گیا۔ اس دوران وہ دو بار دہاڑا بھی۔ شیر نے کسان کی آدھی ٹانگ کھا لی۔ اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی لیکن 11 بجے تک محکمہ جنگلات موقع پر نہیں پہنچ سکا۔

اس واقعہ کے بعد گاوں والوں کا غصہ محکمہ جنگلات کے خلاف بھڑک اٹھا۔ انہوں نے جنگل کی چوکی کو گھیر لیا۔ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ گورےگھاٹ کے قریب جنگل ہے۔ شیر 15 دن سے کھیتوں میں گھوم رہا ہے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل بھی کھیت میں بیٹھے ایک کسان نے اس شیر کو قریب سے دیکھا تھا۔ غنیمت رہی کہ شیر اس وقت سو رہا تھا ورنہ کوئی بڑا واقعہ پیش آ سکتا تھا۔ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو بتا رہے تھے کہ ہمارے کھیتوں میں ایک شیر گھوم رہا ہے۔ اس کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ محکمہ جنگلات کی لاپرواہی سے ہمارا ساتھی جاں بحق ہوا۔ اس سے قبل بھی شیروں کے حملوں کی وجہ سے اموات ہو چکی ہیں۔

کٹنگی پولیس اسٹیشن انچارج کوشل سوریہ نے بتایا کہ گاوں والوں کو سمجھایا جارہا ہے۔ مہلوک کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس فورس کے ساتھ ایس ڈی ایم اور محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں۔ فاریسٹ رینج آفیسر بابولال چھڈھار نے بتایا کہ ترودی تھانہ علاقہ کے کڑوا گاوں کے رہنے والے پرکاش پانے کے جسم کے کئی حصوں پر گہرے نشانات ہیں۔ ران کے قریب کا حصہ شیر کھا گیا ہے۔معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande