بھارت نے خضدار حملے پر پاکستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ بھارت نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں حملے کے حوالے سے پاکستان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بھارت نے بھی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش ناکام ہ
بھارت نے خضدار حملے پر پاکستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا


نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔

بھارت نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں حملے کے حوالے سے پاکستان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بھارت نے بھی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش ناکام ہونے والی ہے۔

پاکستان کے الزامات پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، بھارت آج خضدار میں ہونے والے واقعے میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ ہندوستان ایسے تمام واقعات میں جان و مال کے نقصان پر تعزیت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے اپنے تمام اندرونی مسائل کا الزام بھارت پر ڈالنا اپنی عادت بنالی ہے۔ اس کا مقصد دہشت گردی کے عالمی مرکز کے طور پر اس کی ساکھ سے توجہ ہٹانا اور اپنی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔ واضح رہے کہ آج 21 مئی کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں آرمی اسکول کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 38 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande