کشتواڑ کے سنگھ پورہ چھاترو میں مسلح تصادم
جموں, 22 مئی (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے سنگھ پورہ، چھاترو علاقے میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپ کی اطلاع ہے۔اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق، مخصوص انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے
Encounter


جموں, 22 مئی (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے سنگھ پورہ، چھاترو علاقے میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپ کی اطلاع ہے۔اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق، مخصوص انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی۔ تلاشی کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دو طرفہ گولی باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔افسر نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین سے چار دہشت گرد علاقے میں محصور ہیں، جنہیں گھیرے میں لے کر کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن نہایت احتیاط اور حکمت عملی کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande