پونچھ پولیس نے عوامی مفاد میں انتباہ جاری کیا
پونچھ پولیس نے عوامی مفاد میں انتباہ جاری کیا جموں، 12 مئی (ہ س)۔ پونچھ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر پھٹے شیلز کی موجودگی کی اطلاعات پر عوامی مفاد میں ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے، جس میں شہریوں سے محتاط رہنے اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اط
Missile pieces fell at 3 places in Himachal, 2 animals died


پونچھ پولیس نے عوامی مفاد میں انتباہ جاری کیا

جموں، 12 مئی (ہ س)۔ پونچھ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر پھٹے شیلز کی موجودگی کی اطلاعات پر عوامی مفاد میں ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے، جس میں شہریوں سے محتاط رہنے اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایسے شیلز نہایت خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں، لہٰذا ان سے دور رہنا نہایت ضروری ہے۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ مشتبہ دھات یا غیر پھٹا شیل نظر آئے تو ،ہرگز اسے ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی اس کے قریب جانے کی کوشش کریں۔فوری طور پر اس مقام کو خالی کر دیں اور قریبی پولیس اسٹیشن یا کنٹرول روم پونچھ کو اطلاع دیں۔ پولیس نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو نا معلوم دھاتی اشیاء سے دور رہنے کی سختی سے ہدایت دیں اور ان میں شعور پیدا کریں کہ وہ ایسی اشیاء سے نہ کھیلیں اور نہ انہیں چھیڑیں۔ عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ ایسے خطرناک مقامات پر تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے گریز کریں اور کسی بھی صورت میں ان اشیاء کو چھونے، ہٹانے یا ڈھانپنے کی کوشش نہ کریں۔

اگر کسی کھیت یا جنگلاتی علاقے میں غیر معمولی چیز نظر آئے تو اس مقام میں جانے سے قبل متعلقہ حکام کی اجازت حاصل کریں۔ ایسے تمام مواقع پر پولیس اور بم ڈسپوزل ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے۔پونچھ پولیس نے آخر میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باخبر اور ہوشیار رہیں، مشتبہ اشیاء کی اطلاع فوری دیں، اور اپنی و دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں۔

پولیس کا واضح پیغام ہے کہ ایک کال کئی جانیں بچا سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande