مشرقی جینتیا ہلز (میگھالیہ)، 12 مئی (ہ س)۔ مشرقی جینتیا ہلز ضلع میں پیر کی صبح ایک زبردست لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے نیشنل ہائی وے 6 پر ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی۔ یہ لینڈ سلائیڈنگ سلچر-شیلانگ قومی شاہراہ پر ہوئی جس سے سڑک بلاک ہوگئی۔
اس راستے کی بندش کی وجہ سے وادی بارک سمیت شمال مشرقی ریاستوں منی پور، میزورم اور تریپورہ سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ہائی وے پر سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
انتظامیہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے امدادی کاموں میں مصروف ہے اور سڑک کو کھولنے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے مسافروں سے متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد