بھارت ماتا کی جئے کے نعروں کے درمیان شہید امتیاز کی تجہیز و تکفین
پٹنہ، 12 مئی (ہ س)۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سب انسپکٹر محمد امتیاز10 مئی کو جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے۔ پیر کے روز آخری الوداعی دی گئی۔ تمام سرکاری رسومات اور گارڈ آف آنر کی تکمیل کے بعد ش
’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعروں کے درمیان شہید امتیاز کی گئی آخری رسومات


پٹنہ، 12 مئی (ہ س)۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سب انسپکٹر محمد امتیاز10 مئی کو جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے۔ پیر کے روز آخری الوداعی دی گئی۔ تمام سرکاری رسومات اور گارڈ آف آنر کی تکمیل کے بعد شہید کو نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کیا گیا۔ اس سے قبل نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر گاؤں والوں نےویر شہید محمد امتیاز امر رہے، ہندوستان زندہ باد اوربھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے۔جیسے ہی شہید کی لاش سارن ضلع کے گڑکھا تھانہ علاقے کے جلال بسنت پنچایت کے گاؤں نارائن پور پہنچی تو وہاں گاؤں والوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ جس وقت جسد خاکی پٹنہ سے گڑکھا آرہی تھی، سینکڑوں مقامات پر لوگوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ جس وقت شہید کے جسد خاکی کو نارائن پور گاؤں لے جایا جا رہا تھا، ہزاروں کا ہجوم شہید کے آخری دیدار کے لیے تقریباً دو کلومیٹر تک سڑک کے دونوں طرف جمع ہو گئے۔ لوگوں نے ترنگا لہرا رہا تھا۔ لوگ مسلسل ’ہندوستان زندہ باد، بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔اس سے پہلے شہید کا جسد خاکی پٹنہ لایا گیا۔ ایئرپورٹ پر شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ریاست کے دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار، وزیر نتن نوین، بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال، قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو اور دیگر کئی رہنما شامل تھے۔ سب نے شہید کوگلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔شہید کے بیٹے عمران رضا نے کہا کہ میرے والد بہت مضبوط آدمی تھے اور مجھے ان پر بہت فخر ہے، میں نے ان سے 10 مئی کو صبح 5:30 بجے بات کی، ڈرون حملے میں ان کی دائیں پیر زخمی ہوئی، یہ میری ان سے آخری بات تھی، حکومت پاکستان کو ایسا سبق سکھائے اور ایسا منہ توڑ جواب دے کہ کوئی بیٹا اپنے باپ سے دور نہ رہ سکے۔اپنے والد کی شہادت پر شہید کے بیٹے کا درد اتنا گہرا ہے کہ اس کی نہ رکنے والی سسکیوں نے وہاں موجود ہر شخص کے آنسو بہادیے۔ شہید کے بیٹے نے کہا کہ اب پاکستان کو ایسا سبق سکھاؤ کہ کسی اور کے باپ کا جنازہ نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande