بنگلورو، 12 مئی (ہ س)۔ کرناٹک کانگریس نے پیر کو اپنے ایکس ہینڈل کو لے کر ایک بڑی غلطی کی، جس کے بعد وہ تنازعہ میں ہے۔ پارٹی نے کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کر دیا۔ غلطی کا احساس ہونے کے بعد کانگریس نے بھی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ دراصل اس پوسٹ کا مقصد انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے قرض پر تنقید کرنا تھا لیکن پاکستان کا غلط نقشہ پوسٹ کرنے سے پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیوکمار نے اس غلطی کے لیے پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم پر تنقید کی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ غلطی سوشل میڈیا ٹیم کے کچھ لوگوں کی لاپرواہی اور بے وقوفی کی وجہ سے ہوئی۔ کانگریس نے فوری طور پر اس پوسٹ کو ہٹا دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ پوسٹ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد