بہار کے روہتاس میں مسافر بس کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت
ڈہری آن سون ، 12 مئی (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے کاراکاٹ تھانہ علاقے کے تحت اتوان گاؤں کے قریب قومی شاہراہ پر پیرکے روز ایک مسافر بس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ایک جوڑے سمیت چار افراد کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں روہتاس ضلع ک
سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت


ڈہری آن سون ، 12 مئی (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے کاراکاٹ تھانہ علاقے کے تحت اتوان گاؤں کے قریب قومی شاہراہ پر پیرکے روز ایک مسافر بس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ایک جوڑے سمیت چار افراد کی موت ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں روہتاس ضلع کے بڑہری تھانہ علاقے کے لڈوئی کے رہائشی 36 سالہ رمیش ساہ، اس کی بیوی 32 سالہ تیتری دیوی عرف کنچن دیوی، ان کی آٹھ سالہ بیٹی آرادھنا کماری اور چھ سالہ بیٹا آرین شامل ہیں۔

رمیش ساہ اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ بائک پر اپنے سسرال آ رہے تھے۔ اسی دوران ڈہری سے بکرم گنج جا رہی ایک بے قابو مسافر بس نے ان کی بائک کو زور سے ٹکر مار دی ۔ اس واقعے میں شوہر، بیوی اور بیٹی آرادھنا کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ آرین ابھی سانس لے رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی آرین کو فوری علاج کے لیے بکرم گنج کے ایک پرائیویٹ کلینک میں لے گئے۔ جبکہ شوہر، بیوی اور بیٹی کو سی ایچ سی لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔ اسی دوران آرین کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

مشتعل لوگوں نے سڑکوں پر آکر چاروں لاشوں کو کروپ بازار میں رکھ کر قومی شاہراہ کوجام کردیا۔مشتعل لوگ اعلیٰ افسران کو بلانے پر بضد ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande