نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کو اپنے آسٹریلیائی ہم منصب پینی وونگ کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے حالیہ پیش رفت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف 'زیرو ٹالرنس' کی پالیسی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے پینی وونگ کو دوبارہ وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کے ساتھ تنازع سے متعلق حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے ہندوستان-آسٹریلیا 'دوستی' کا حوالہ دیا اور اس کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی