رائے پور، 12 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے متصل کھرورہ میں رائے پور-بلودابازار روڈ پر ساراگاو¿ں کے قریب اتوار کی آدھی رات کو ایک مازدا کے پہلے ٹریلر اور پھر ڈمپر کے ساتھ ٹکراجانے سے 13 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 10 سے زائد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رائے پور کے کلکٹر گورو سنگھ نے بتایا کہ کل دیر رات کھرورہ علاقے میں پیش آئے اس حادثے میں بڑی تعداد میں گاو¿ں والوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو رائے پور کے میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور نو خواتین شامل ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت موہندی، دھرسیوا رہائشی ٹکیشوری ساہو (45 سال)، اکلویہ ساہو (6 سال)، پربھا ساہو (34 سال) اور گیتا ساہو (54 سال)،گونڈوارا رہائشی کماری مہیما ساہو (18 سال)، دھرسیواں رہائشی نندنی ساہو (53 سال)، آنند گاوں ، بیمیترا رہائشی امنگ ساہو (58 سال)، ورشا ساہو (58 سال) سال) اور بھومی ساہو (4 سال)،ناگورا مندر، ہسود رہائشی راجوتی ساہو (60 سال) اور چٹود، اسمبلی حلقہ رہائشی کیرتی(50سال)،کنتی ساہو (55 سال) اور ٹکیشور ساہو (35 سال)کے طور پر کی گئی ہے۔
ایس ایس پی لال امید سنگھ نے بتایا کہ گاو¿ں چٹود کے لوگ اتوار کو سوراج مزدا گاڑی (سی جی 04، ایم کیو 1259) میں چھٹی پروگرام میں شرکت کے لیے گاو¿ں بنارسی گئے تھے۔ واپسی کے دوران، رائے پور-مزدا گاڑی بلود بازار روڈ پر ساراگاو¿ں کے قریب پہلے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ ٹریلر میں لوہے کا ڈھانچہ تھا، جو دونوں طرف سے تین فٹ تک پھیلا ہوا تھا۔ مزدا گاڑی کا ایکسل ان لوہے کے ڈھانچے سے ٹکرا گیا جس سے سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ اس کے بعد مزدا ایک ڈمپر سے ٹکرا گیا۔ واقعہ میں غیر ارادی قتل کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تینوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
دھرسیوا کے ایم ایل اے انوج شرما، آرنگ ایم ایل اے گرو خوشونت صاحب، ایس پی اور کلکٹر اسپتال پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد