وزیراعظم آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (پیر) رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کے خطاب کو ملک کے موجودہ حالات میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس دوران وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور سرحد پر جنگ بندی کے بار
پی


نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (پیر) رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کے خطاب کو ملک کے موجودہ حالات میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس دوران وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور سرحد پر جنگ بندی کے بارے میں ہم وطنوں کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کا خطاب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک نے زمینی، فضائی اور سمندری تمام فوجی حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم کے خطاب کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن توقع ہے کہ وہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے 26 لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے آپریشن سندور شروع کیا اور پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande