اسٹاوینگر (ناروے)، 12 مئی (ہ س)۔
دفاعی چمپئن جو وینجون ناروے شطرنج خواتین 2025 ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اپنی جوش و خروش اور توقعات کا اظہار کر رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 26 مئی سے 6 جون تک اسٹیوینگر سٹی کے فنانسپارکن (ایس آر-بنک) میں منعقد ہوگا۔چینی گرینڈ ماسٹر جو وینجون نے کہا’میں ناروے شطرنج خواتین 2025 میں حصہ لینے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ میرا دوسرا تجربہ ہوگا۔ اس بار شطرنج کے بہت سے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میرے خیال میں اب لوگ آرماگیڈن اور ٹائم کنٹرول فارمیٹ سے زیادہ واقف ہو گئے ہیں، جو ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنا دے گا۔جو وینجون، جنہیں موجودہ وقت میں شطرنج کی غیر متنازعہ ملکہ کہا جاتا ہے، اس سال کے شروع میں مسلسل پانچویں عالمی چمپئن شپ کا خطاب جیت چکی ہیں۔ انہوںنے سات سال کی عمر میں شطرنج کھیلنا شروع کی، 2004 میں پروفیشنل ہو گئی، 2014 میں گرینڈ ماسٹر کا خطاب حاصل کیا اور 2018 میں پہلی بار عالمی چمپئن بنیں۔ تب سے وہ خواتین کی کلاسیکی شطرنج میں ناقابل شکست رہیں۔ وہ موجودہ ویمنز ورلڈ بلٹز چمپئن اور دو بار ورلڈ ریپڈ چمپئن بھی ہیں۔
اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے 34 سالہ وینجون نے کہا،’میرے لیے ہر میچ ایک یادگار اور منفرد تجربہ ہوتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہر کھیل کو ایک ایک کر کے توجہ کے ساتھ کھیلنا چاہیے، محنت اور ٹیم ورک اہم ہے۔ جب میں کھیل رہی ہوں تو سب سے اچھی بات یہ ہے کہ صرف شطرنج پر توجہ مرکوز رکھوں اور میچ سے لطف اندوز ہوں۔‘پچھلے سال، جو وینجون نے ناروے شطرنج خواتین کا پہلا ایڈیشن جیت کر تاریخ رقم کی۔ یہ ٹورنامنٹ خواتین کےلئے مساوی انعامی رقم کی پیشکش کرنے والا پہلا ٹورنامنٹ بن گیا، جسے شطرنج کے مستقبل کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جاتا تھا۔وینجون نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’میرے خیال میں یہ نہ صرف شطرنج میں بلکہ پوری کھیلوں کی دنیا کی خواتین کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی اور بہت متاثر کن ہے۔ یہ خواتین کو شطرنج میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے اور ہمارے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔‘شطرنج کے علاوہ وینجون کو ٹیبل ٹینس کھیلنا اور دیکھنا پسند ہے۔ وہ اپنے ملک کی ٹیبل ٹینس کی دنیا اور اولمپک چمپئن فین زینڈونگ سے متاثر ہیں۔ ناروے میں کھیلنے کے علاوہ وہ سفر کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہیں اور اس بار انہوں نے مقابلے کی سطح پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے شاید تھوڑا سا دباو¿ ہو گا لیکن مجموعی طور پر میں اسٹاوینجر میں کھیلنے اور تجربے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ اس سال کی لائن اپ بہت مضبوط ہے۔ ہمارے پاس ایک نئی کھلاڑی سارہ (خادم) بھی ہوگی، جو تیز رفتار اور بلٹز میں بہت اچھی ہے۔ اس میں یہ ٹورنامنٹ جیتنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔گزشتہ سال کی رنر اپ انا موزیچک، ہندوستانی لیجنڈ کونیرو ہمپی، لی ٹنگجی، ویشالی آر اور سارہ خادم بھی ناروے شطرنج خواتین 2025 میں جو وینجن کو چیلنج کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan