نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔
ہاکی انڈیا نے ایف آئی ایچ پرو لیگ 2024-25 کے یورپی لیگ کے لیے 24 رکنی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مرحلہ 14 سے 29 جون تک لندن، اینٹورپ اور برلن میں منعقد ہوگا، جس میں ہندوستان چار شریک ٹیموں آسٹریلیا، ارجنٹائن، بلجیم اور چین کے خلاف دو دو میچ کھیلے گا۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 14 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔ٹیم کی کمان مڈفیلڈ اسٹار سلیمہ ٹیٹے کو سونپی گئی ہے جبکہ تجربہ کار فارورڈ لائن کھلاڑی نونیت کور کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ہندوستانی ٹیم نے پرو لیگ کے ہوم لیگ میں دو جیت اور دو ڈرا کے ساتھ کل نو پوائنٹس حاصل کیے اور پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر رہی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 3-2 کی جیت اور ڈرا کے ساتھ ایک روشن آغاز کیا لیکن اس کے بعد اسپین سے دو اور جرمنی سے ایک شکست ہوئی۔ تاہم، جرمنی کے خلاف 1-0 کی واپسی نے ٹیم کا مورال بلند کیا۔
ہندوستان نے دنیا کی نمبر 1 ٹیم نیدرلینڈ کے خلاف آخری دو میچوں میں مضبوط جذبے کا مظاہرہ کیا۔ بھلے ہی ہندوستان پہلا میچ 2-4 سے ہار گیا، اس نے 13 پنالٹی کارنر حاصل کرکے ڈچ ٹیم کو سخت مقابلہ دیا۔ آخری میچ میں، ہندوستان نے نیدرلینڈ کو 2-2 سے ڈرا کیا اور شوٹ آو¿ٹ میں جیت کر بونس پوائنٹس بھی حاصل کیے۔ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے چیف کوچ ہریندر سنگھ نے کہا،’ہم نے تجربہ اور نوجوانوں کے جوش میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اس ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ یوروپی مرحلہ پرو لیگ کا ایک اہم حصہ ہے اور یہاں ہمیں دنیا کی ٹاپ ٹیموں سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بھونیشور میں ہونے والے میچوں نے ہمیں اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کا اندازہ لگانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ٹیم نے حالیہ کیمپ اور آسٹریلیا کے دورے کے دوران زبردست عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب ہدف ہر میچ میں خود کو بہتر بنا کر ٹیم کو آگے لے جانا ہے۔‘
24 رکنی اسکواڈ درج ذیل ہے۔
گول کیپر: سویتا، بیچو دیوی کھریبام۔
ڈیفینڈر: سشیلا چانو پکرمبم، جیوتی، سمن دیوی تھوڈم، جیوتی سنگھ، ایشیکا چودھری، جیوتی چھتری
مڈ فیلڈرز: ویشنوی وٹھل پھالکے، سجتا کجر، منیشا چوہان، نیہا۔
مڈ فیلڈرز: سلیمہ ٹیٹے (کپتان)، لالریمسیامی، شرمیلا دیوی، سنیلیتا ٹوپو، مہیما ٹیٹے۔
فارورڈز: دیپیکا، نونیت کور (نائب کپتان)، دیپیکا سورین، بلجیت کور، رتوجا داداسو پسال، بیوٹی ڈنگ ڈنگ، ساکشی رانا۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑی: بنساری سولنکی (گول کیپر)، ازمینہ کجور (ڈیفینڈر)۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan