کرسٹیانو رونالڈو کی النصر سعودی پرو لیگ کے خطاب کی دوڑ سے باہر
نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ کرسٹیانو رونالڈو کی زیر قیادت النصر ٹیم کو اب سعودی پرو لیگ کے خطاب کے لیے اگلے سیزن تک انتظار کرنا ہوگا۔ اتوار کو تازہ ترین شکست کے بعد ٹیم 2024-25 سیزن کے لیے خطاب کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ اب اس کا بنیادی ہدف اے ایف سی چیمپ
Cristiano Ronaldos Al Nasr out of Saudi Pro League title


نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ کرسٹیانو رونالڈو کی زیر قیادت النصر ٹیم کو اب سعودی پرو لیگ کے خطاب کے لیے اگلے سیزن تک انتظار کرنا ہوگا۔ اتوار کو تازہ ترین شکست کے بعد ٹیم 2024-25 سیزن کے لیے خطاب کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ اب اس کا بنیادی ہدف اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

التحاد کی فتح نے النصر کی امیدوں کو چکنا چور کر دیا

لیگ میں ٹاپ پر چل رہی الاتحاد نے کریم بینزیما کے دو گولوں کی بدولت الفیحہ کو 3-0 سے شکست دے کر اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط کیا۔ اتحاد کے 31 میچوں کے بعد 74 پوائنٹس ہیں جبکہ النصر زیادہ سے زیادہ 72 پوائنٹس ہی حاصل کر سکتا ہے۔ اس طرح وہ خطاب کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ النصر نے آخری بار سعودی پرو لیگ کا خطاب 2018-19 کے سیزن میں جیتا تھا۔ اس کے بعد الہلال نے چار مرتبہ اور اتحاد ایک بار خطاب جیتا ہے۔

النصر چیمپئنز لیگ کے ایلیٹ میں کیسے پہنچے گا؟

2024-25 اے ایف سی ٹورنامنٹ کے مطابق، سعودی پرو لیگ میں سرفہرست تین ٹیمیں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے علاوہ ، کنگز کپ کا فاتح اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو (اے سی ایل 2) میں جائے گا ،جوایشیا کے دوسرے درجے کا ٹورنامنٹ ہے ۔

اگر کنگز کپ کی فاتح پہلے سے ہی لیگ کے ٹاپ-3 میں ہے، تو چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کو اے سی ایل 2 کا ٹکٹ ملے گا۔

اس سال کنگز کپ کے فائنلسٹ، التحاد اور القدسیہ، دونوں لیگ کے ٹاپ تھری کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ایسے میں، اگر ان میں سے کوئی ایک کپ جیتتا ہے اور لیگ میں ٹاپ-3 میں بھی رہتا ہے، تو چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم اے سی ایل 2 تک پہنچ جائے گی۔

رونالڈو کی ٹیم کے لیے امکانات

اس وقت النصر پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ میں جگہ بنانے کے لیے ٹیم کو اپنے بقیہ چار میچ جیتنے ہوں گے اور ٹاپ ٹیموں کے نتائج بھی اس کے حق میں جانے چاہئیں۔ اگر ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ جاتی ہے تو اس کا ایلیٹ میں کھیلنا یقینی ہے۔

اگر وہ تیسرے یا چوتھے نمبر پر آتے ہیں اور کنگز کپ جیتنے والا ٹاپ-3 میں آتا ہے تو النصر کو کم از کم اے سی ایل 2 میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande