جی ایس ٹی سے بھرا سرکاری خزانہ، جی ایس ٹی کی وصولی اب تک کی بلند ترین سطح پر
نئی دہلی، یکم مئی (ہ س)۔ ٹیکس کیکشن کے محاذ پر آج اچھی خبر آئی۔ اپریل میں اشیاءاور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا کلیکشن سالانہ بنیاد پر 12.6 فیصد بڑھ کر 2.37 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا۔ جی ایس ٹی کلیکشن کا یہ اب تک کا آل ٹائم ہا ئی لیول ہے۔ جی ایس ٹی کلیکشن ک
Govt treasury filled with GST, GST collection all-time high


نئی دہلی، یکم مئی (ہ س)۔ ٹیکس کیکشن کے محاذ پر آج اچھی خبر آئی۔ اپریل میں اشیاءاور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا کلیکشن سالانہ بنیاد پر 12.6 فیصد بڑھ کر 2.37 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا۔ جی ایس ٹی کلیکشن کا یہ اب تک کا آل ٹائم ہا ئی لیول ہے۔

جی ایس ٹی کلیکشن کے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ برس یعنی 2024 کے اپریل میں کل جی ایس ٹی کلیکشن 2.10 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اسی طرح گزشتہ ماہ یعنی مارچ 2025 میں کل جی ایس ٹی کلیکشن 1.96 لاکھ کروڑ روپے تھا۔

اپریل میں جی ایس ٹی کلیکشن میں، گھریلو لین دین سے حاصل شدہ جی ایس ٹی کی رقم 10.7 فیصد بڑھ کر تقریباً 1.9 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ وہیں، امپورٹیڈ گڈس (درآمدی سامان) سے جی ایس ٹی کی شکل میں حاصل ہونے والا ریونیو 20.8 فیصد بڑھ کر 46,913 کروڑ روپے ہوگیا۔ اگر ریفنڈ کی بات کریں تو گزشتہ ماہ جاری کردہ ریفنڈ بھی 48.3 فیصد بڑھ کر 27,341 کروڑ روپے ہوگیا۔ اس ریفنڈ کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد، اپریل کے مہینے میں خالص جی ایس ٹی کلیکشن 9.1 فیصد بڑھ کر 2.09 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا۔

مارچ کے مہینے میں بھی فروری کے مقابلے جی ایس ٹی کلیکشن میں تقریباً 10 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مارچ کاجی ایس ٹی کلیکشن 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔ تاہم، مارچ کے مہینے میں، ریفنڈکے بعد جی ایس ٹی کے خالص کلیکشن میں 9 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande