کمرشل گیس سلنڈرہوا سستا، 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، یکم مئی (ہ س)۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے آج 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت سستی کردی ہے۔ تاہم گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کمرشل گیس کی قیمتوں میں آج 14.50 روپے فی
گ


نئی دہلی، یکم مئی (ہ س)۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے آج 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت سستی کردی ہے۔ تاہم گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کمرشل گیس کی قیمتوں میں آج 14.50 روپے فی سلنڈر کی کمی کر دی گئی ہے، گیس کی قیمت کے تعین کے لیے ہر ماہ کے آغاز میں کی جانے والی نظرثانی کے بعد۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل دوسرے ماہ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد اب دہلی میں 19 کلو کے گیس سلنڈر کے لیے 1,747.50 روپے ادا کرنے ہوں گے جب کہ اپریل کے مہینے میں اس سلنڈر کے لیے 1,762 روپے اور اس سے پہلے مارچ کے مہینے میں 1,803 روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔ اس طرح گزشتہ دو ماہ میں 19 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 55.50 روپے اور ایک ماہ میں 14.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کے بعد اب کولکاتا میں اس کی قیمت 1,868.50 روپے سے کم ہو کر 1,851.50 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح آج سے یہ سلنڈر ممبئی میں 1,713.50 روپے کے بجائے 1,699 روپے میں دستیاب ہے۔ وہیں چنئی میں 19 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت 1,921.50 روپے سے کم ہو کر 1,906 روپے پر آگئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande