وارانسی، 09 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کے پیش نظر شہر میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کی سیکورٹی کے حوالے سے مستعدی برتنے کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ کے حوالے سے بھی اضافی احتیاط برتی جارہی ہے۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے بدھ کے روز بابت پور ہوائی اڈے سے مہندی گنج راجہ تالاب میں عوامی جلسہ گاہ تک فضائی سروے کے بعد آزمائشی لینڈنگ (ٹچ اینڈ گو) کی مشق کی۔ اس دوران سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔
اس سے پہلے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے ہوائی اڈے سے ٹیک آف کیا اور پھر وہاں سے مہندی گنج جلسہ گاہ پر بنائے گئے عارضی ہیلی پیڈ پر آزمائشی لینڈنگ کی۔ جمعرات کو وزیر اعظم مودی کے دورہ کاشی کے لیے گرینڈ ریہرسل اور فورس بریفنگ ہوگی۔
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے پروگرام کے پیش نظر ایس پی جی ٹیم نے جلسہ گاہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ایس پی جی اہلکار پنڈال میں آنے والے ہر شخص کی تلاشی لے رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد