جموں و کشمیر میں منگل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی
جموں, 7 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں منگل سے موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 12 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم عمومی طور پر خشک رہے گا، تاہم منگل سے خطے کے مختلف علاقوں میں
Weather (file photo)


جموں, 7 اپریل (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں منگل سے موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 12 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم عمومی طور پر خشک رہے گا، تاہم منگل سے خطے کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 اپریل کو وادیٔ کشمیر میں نسبتاً وسیع پیمانے پر بارشیں متوقع ہیں، جبکہ جموں خطے میں 9 سے 11 اپریل کے دوران مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

ادھر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ وادی کے بیشتر علاقوں میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سیلسیس تک زیادہ رہا، جبکہ جموں ڈویژن میں یہ اضافہ 3 سے 5 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو وادی میں سب سے کم رہا، جبکہ جموں خطے کا سرد ترین مقام بھدرواہ رہا جہاں درجہ حرارت 11.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

گرمیوں کے دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 2.5 ڈگری زائد ہے۔دوسری جانب دن کے اوقات میں بھی غیرمعمولی گرمی دیکھی گئی۔ وادی کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری جبکہ جموں خطے میں 5 سے 7 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث موسم غیر متوقع طور پر گرم محسوس کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande