علی گڑھ, 11 اپریل (ہ س)۔
اے ایم یو کے ملاپورم سنٹر، کیرالہ کے 29 طلبہ کو معروف کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے ٹریننگ و پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام منعقدہ میگا پلیسمنٹ مہم کے دوران ملازمت کے لئے منتخب کیا۔ پلیسمنٹ مہم میں 11 اسکولوں اور 6 کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں نیو انڈین ماڈل اسکول متحدہ عرب امارات، زیتون انٹرنیشنل، روٹس ویلی انٹرنیشنل، لٹل انڈیا پبلک اسکول، آئیڈیل انگلش اسکول، براڈوے انٹرنیشنل اسکول، موریکیپ گروپ آف کمپنیز، نوانی میڈی ٹیکس، ایسپائر ٹریننگ اینڈ کنسلٹنسی اور ڈی ٹرائب اسکول شامل ہیں۔
پلیسمنٹ مہم کے توسط سے مہوش حسن، محمد سینان کے پی، شبیبہ جبیں، محمد شامل، حنا پی، دلشانہ، شہانہ شیرین، عربیہ، علی جاوید، اور محمد آصف کو نیو انڈین ماڈل اسکول متحدہ عرب امارات نے منتخب کیا۔ آئیڈیل اسکول کڈاکاسیری نے محمد نوفل کے ٹی، عربیہ کاظمی، صدف خاور، محمد سینان کے پی، شامل محمد اقبال، افضل اے غفور، سمیرہ احمد اور مہوش حسن کو ملازمت کی پیشکش کی، جب کہ لٹل انڈیا پبلک اسکول نے اقرا ساجد، شانہ جہاں کے پی، صدف خاور اور مہوش حسن کو منتخب کیا۔
اسی طرح زیتون انٹرنیشنل اسکول نے سمیر احمد، طرفیہ کوثر، شامل محمد اقبال، ماہوش حسن، جیلوا آر اے، اور دانیا پی کو منتخب کیا۔ براڈوے انٹرنیشنل اسکول نے شارٹ لسٹ شدہ امیدواروں کے لیے ڈیمونسٹریشن کلاسز کا انعقاد کیا۔
دوسری طرف، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن سے محمد ربیع اللہ پی ٹی اور نظام الدین پی کو موریکیپ گروپ آف کمپنیز نے منتخب کیا، جبکہ انزل رحمان اور نظام الدین پی کو نوانی میڈی ٹیکس نے ملازمت کی پیشکش کی۔ اسی طرح رتیک وارشنے، راشد عالم اور طلحہ خان کو ڈی ٹرائب اسکول نے منتخب کیا۔
افتتاحی اجلاس میں سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل کے پی نے خطاب کیا۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے انچارج ٹیچر ڈاکٹر جیجو جارج نے حاضرین کا خیرمقدم کیا، جبکہ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد بشیر نے اپنے کلیدی خطاب میں پلیسمنٹ کے رہنما خطوط پر روشنی ڈالی۔ جناب غالب نشتر نے آخر میں شکریہ کے کلمات ادا کئے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ