حیدرآباد میں گرج وچمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش، آئندہ 3 دنوں تک مزید بارش کا امکان
حیدرآباد میں گرج وچمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش، آئندہ 3 دنوں تک مزید بارش کا امکان حیدرآباد،18 ، اپریل (ہ س)۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ دوپہر سے ہی آسمان پر گھنے بادل چھاگئے تھے اور تیز ہوائیں چل رہی تھی
حیدرآباد میں گرج وچمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش، آئندہ 3 دنوں تک مزید بارش کا امکان


حیدرآباد میں گرج وچمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش، آئندہ 3 دنوں تک مزید بارش کا امکان

حیدرآباد،18 ، اپریل (ہ س)۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ دوپہر سے ہی آسمان پر گھنے بادل چھاگئے تھے اور تیز ہوائیں چل رہی تھی۔ اچانک تیز بارش کے ساتھ ہی حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ٹرافک جام ہوگئی۔ تلنگانہ میں موسم کے بدلتے ہوئے حالات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں ایک جانب سورج کی تپش اور شدید گرمی دیکھی جا رہی ہے تو دوسری جانب بعض اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اوربارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست بھر میں درجہ حرارت میں 2سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔اسی دوران ریاست کے بعض اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک وقفے وقفے سے بارش، گرج چمک اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی حالات اچانک تبدیل ہو سکتے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ہفتہ کو جن علاقوں میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے ان میں نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی اور جوگولامبا گدوال شامل ہیں۔

اتوار کے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مذکورہ تمام اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور شدید گرمی یا بارش سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ موسم کی اس غیر یقینی صورتحال نے ریاست کے عوام کو ایک طرف شدید دھوپ سے پریشان کیا ہے تو دوسری جانب اچانک بارش کے امکانات نے تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande