جے این ایم سی میں میڈیکل انٹرنز کے لیے اورینٹیشن پروگرام منعقد
علی گڑھ, 11 اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں نئے بیچ کے میڈیکل انٹرنز کے لیے اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین اور میڈیکل کالج کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر محمد حبیب رضا نے انٹرنز کو مخاطب کرتے ہوئے
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج پروگرام


علی گڑھ, 11 اپریل (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں نئے بیچ کے میڈیکل انٹرنز کے لیے اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین اور میڈیکل کالج کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر محمد حبیب رضا نے انٹرنز کو مخاطب کرتے ہوئے انٹرن شپ کے دوران اخلاقی رویے اور پیشہ ورانہ طرز عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کی کوآرڈینیٹر پروفیسر سعدیہ سعید نے مؤثر ترسیل و ابلاغ کی اہمیت اور کلینیکل ٹریننگ کے دوران انٹرنز سے مطلوبہ توقعات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر روحی خان نے انٹرن شپ کے رہنما اصولوں اور مقاصد کا جائزہ پیش کیا، جبکہ پروفیسر نسرین نور نے لاگ بُک سسٹم کا تعارف کرایا۔ پروفیسر سید حسن حارث نے او پی ڈی، وارڈز، آپریشن تھیٹرز، اور ایمرجنسی میں انٹرنز کی ذمہ داریوں اور فرائض پر گفتگو کی۔

پروفیسر سعدیہ سعید اور پروفیسر سنگیتا سنگھل نے ترسیل و ابلاغ کی مؤثر حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی، جبکہ میڈیکل انویسٹی گیشنز سے کیسے نپٹنا ہے اس کی وضاحت پروفیسر شگفتہ معین اور ڈاکٹر شاذیہ پروین نے کی۔ ایمرجنسی رسپانس پر ڈاکٹر سجاد حسین نے بات کی۔ اسی طرح نسخے لکھنے کے طریقہ کار پر ڈاکٹر جمیل احمد اور میڈیکل ریکارڈ رکھنے کے بارے میں ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے شرکاء کی رہنمائی کی۔

یہ اورینٹیشن پروگرام عملی مشقوں اور ہنر کے مظاہروں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ڈاکٹر کاشف علی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فارنسک میڈیسن نے پروگرام کو مربوط کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande