کولکاتہ، 7 اپریل (ہ س)۔
مغربی بنگال میں موسم پھر سے خراب ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جڑواں سمندری طوفانوں کے اثرات کی وجہ سے ریاست میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں تیز لہر کا بھی امکان ہے۔
موسمیاتی مرکز علی پور کے مطابق جنوب مشرقی خلیج بنگال اور بحیرہ انڈمان کے قریب ایک سائیکلون گردش کا علاقہ بن گیا ہے۔ اگلے دو روز میں یہ کم دباو¿ والے علاقے میں گہرا ہونے کا امکان ہے۔ یہ نظام بتدریج وسطی خلیج بنگال کے راستے شمالی خلیج بنگال تک پہنچ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، شمال مغربی ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہونے جا رہا ہے۔ بہار سے ودربھ تک ایک گرت بھی بنتی ہے جو جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ سے گزرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور گرت مراٹھواڑہ سے تامل ناڈو تک پھیلی ہوئی ہے جو کرناٹک کے اوپر سے گزرتی ہے۔
پیر سے بدھ تک کولکاتہ سمیت جنوبی بنگال کے تقریباً سبھی اضلاع میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ ہواو¿ں کی رفتار 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ