کسانوں کے مفاد میں سی ایم یوگی کا بڑا فیصلہ، 100 کوئنٹل سے زیادہ گیہوں کی فروخت کی تصدیق میں چھوٹ
لکھنؤ، 12 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انّ داتا کسانوں کے مفاد میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایک طرف کسانوں کے مفاد میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ خوراک اور لاجسٹکس نے تصدیق کے عمل کو آسان بنا دیا ہے، وہیں دوسری طرف 100
Storm & rain in UP, CM Yogi instructions for relief work


لکھنؤ، 12 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انّ داتا کسانوں کے مفاد میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایک طرف کسانوں کے مفاد میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ خوراک اور لاجسٹکس نے تصدیق کے عمل کو آسان بنا دیا ہے، وہیں دوسری طرف 100 کوئنٹل سے زیادہ گیہوں کی فروخت پر کسانوں کو تصدیق سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ کاشتکار تخمینہ پیداوار سے تین گنا تک فروخت کر سکیں گے، جس سے ریکارڈ وغیرہ میں غلطیوں کی وجہ سے انہیں گیہوں کی فروخت میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ یوگی حکومت نے یہ انتظام کیا ہے کہ رجسٹرڈ کسان بغیر تصدیق کے بھی 100 کوئنٹل تک گیہوں فروخت کر سکتے ہیں۔ تصدیق کے بعد مجموعی پیداوار کی بنیاد پر پیداواری صلاحیت سے تین گنا تک گیہوں فروخت کرنے کی سہولت موجود ہے تاکہ تصدیق یا ریکارڈ میں خرابی کی وجہ سے کسان کو پیدا شدہ گندم فروخت کرنے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گیہوں کی فروخت کے لیے، کاشتکاروں کو خوراک اور لاجسٹکس ڈپارٹمنٹ کے پورٹل fcs.up.gov.in یا محکمہ کی موبائل ایپ یوپی کسان متر پر رجسٹریشن کی تجدید کرلیں۔

ہفتہ کو گیہوںکی خریداری کی صورتحال (3.10 بجے تک)

رجسٹرڈ کسان - 3,77,678

گیہوں کی فروخت کرنے والے کسان -39006

گیہوں کی سرکاری خریداری – 2.06385 لاکھ میٹرک ٹن

گیہوں خریداری مراکز کی تعداد - 5804

۔کسانوں کے مفاد میں محکمہ خوراک نے تصدیق کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

۔محکمہ موبائل پرچیزنگ سنٹرس کے ذریعے کسانوں کے گھر گھر پہنچ رہا ہے۔

۔ بچولیوں کا راج ختم ، کسانوں کو 2425 روپے ایم ایس پی اور 20 روپے فی کوئنٹل اتارنے، چھلنی اور صفائی کے لیے اضافی دیے جا رہے ہیں۔

۔کسانوں کی سہولت کے لیے خریداری مراکز پر صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تکگیہوں کی خریداری کی جا رہی ہے۔

۔کسی بھی مسئلے کے لیے ٹول فری نمبر 18001800150 یا ڈسٹرکٹ فوڈ مارکیٹنگ آفیسر یا تحصیل ریجنل مارکیٹنگ آفیسر یا بلاک مارکیٹنگ آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

۔ایک طرف فصل کی کٹائی جاری ہے اور دوسری طرف گیہوں کو موقع پر تولا جا رہا ہے۔

۔کسانوں کی سہولت کے لیے خریداری مراکز تعطیلات میں بھی کام کر رہے ہیں۔

۔بچولیوں سے پاکخریداری کے ذریعے براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں ادائیگی کی جا رہی ہے۔

۔بغیر تصدیق کے صرف رجسٹریشن کی بنیاد پر 100 کوئنٹل تک کی خریداری کی جارہی ہے۔

۔خریداری مرکز پر کسانوں کی فوری رجسٹریشن کی جا رہی ہے، حصہ داروں سے بھی خریداری کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande