پی ڈبلیو ڈی کے وزیر نے سری نواسپوری علاقے کے نالے کا معائنہ کیا، کہا- آتشی یہاں کوئی کام نہیں کروا پائیں
نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما نے ہفتہ کے روز ایم پی رامویر سنگھ بیدھوڑی کے ساتھ کالکاجی اسمبلی حلقہ کے سری نواسپوری علاقے میں نالے کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پچھلی عام آدمی پارٹی حکو
پی ڈبلیو ڈی کے وزیر نے سری نواسپوری علاقے کے نالے کا معائنہ کیا، کہا- آتشی یہاں کوئی کام نہیں کروا پائیں


نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔

دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما نے ہفتہ کے روز ایم پی رامویر سنگھ بیدھوڑی کے ساتھ کالکاجی اسمبلی حلقہ کے سری نواسپوری علاقے میں نالے کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پچھلی عام آدمی پارٹی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقے کے تمام نالے گندگی سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان نالوں کی صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بارش کے دوران یہاں پانی بھرا رہتا ہے۔ پانی بھر جانے کی شکایت کرتے ہوئے یہاں کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ مانسون کے دوران ان کے گھروں میں چار فٹ پانی بھر گیا تھا۔ انہوں نے اس کی ویڈیو وزیر کو بھی دکھائی۔

وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اور مقامی ایم ایل اے آتشی یہاں کوئی کام کروانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانسون سے پہلے صفائی کے لئے ہم ہر روز کہیں نہ کہیں دہلی کے تمام نالوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دہلی کے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے۔ وہاں کا ایم ایل اے چاہے عام آدمی پارٹی کا ہو یا بی جے پی سے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ مانسون سے قبل تمام نالوں کی صفائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے بعد ان کے اندرونی حصوں کی ویڈیو بنائی جائے، جس سے معلوم ہو سکے کہ نالیوں کی صفائی درست طریقے سے ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande