بہار پولیس ہی کرواسکتی ہے شراب کی اسمگلنگ : تیجسوی یادو
پٹنہ،12اپریل(ہ س)۔ بہار میں شراب بندی قانون نافذ ہونے کے باوجود نہ تو شراب کی اسمگلنگ رک رہی ہے اور نہ ہی زہریلی شراب سے اموات کا سلسلہ رک رہا ہے۔ اب اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اس حوالے سے نتیش حکومت اور ریاستی پولیس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ عدا
بہار پولیس ہی کرواسکتی ہے شراب کی  اسمگلنگ : تیجسوی یادو


پٹنہ،12اپریل(ہ س)۔ بہار میں شراب بندی قانون نافذ ہونے کے باوجود نہ تو شراب کی اسمگلنگ رک رہی ہے اور نہ ہی زہریلی شراب سے اموات کا سلسلہ رک رہا ہے۔ اب اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اس حوالے سے نتیش حکومت اور ریاستی پولیس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ عدالت کے تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ پولیس کے ذریعے ریاست میں شراب اسمگل کراتے ہیں۔ پٹنہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سابق نائب وزیر اعلیٰ نے شراب بندی اور امن و امان کو لے کر نتیش حکومت پر سخت حملہ کیا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں شراب بندی کا قانون لا کر حکومت نے غریبوں، پسماندہ اور دلتوں کو پریشان کیا ہے۔ لاکھوں غریبوں کو مسلسل جیل بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابی کارروائی کے تحت صرف غریبوں اور دلتوں کو جیل بھیجا جاتا ہے جبکہ بڑی مچھلیوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا جاتا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت بہاراور پولیس مل کر شراب کی اسمگلنگ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرحدی علاقے اور کئی تھانوں سے گزر کر راجدھانی پٹنہ تک غیر ملکی شراب دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اب تک کروڑوں لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ شراب کہاں سے آتی ہے؟جب تیجسوی یادو سے آر جے ڈی ایم ایل اے ریت لال یادو کے ٹھکانوں پر پولیس کے چھاپہ ماری کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہار پولیس انتخابی کارروائی کر رہی ہے۔ آننت سنگھ کی مثال دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایک سابق ایم ایل اے کے گھر سے ایک اے کے 47 برآمد ہوا ہے۔ جیل بھی گیا اور سزا بھی ہوئی لیکن پھر کیا ہوا؟ پولیس عدالت میں کیسے گئی اور کہا کہ اے کے 47 کی برآمدگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande