پالیرو واگو سے غیر قانونی ریت کی منتقلی
حیدرآباد،12 اپریل (ہ س)۔تلنگانہ کے ضلع کھمم کے پالیرو واگو سے غیر قانونی ریت کی منتقلی جاری ہے۔مقامی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ کئی بار حکام سے شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس پر وہ سخت ناراض ہیں۔ان کا الزام ہے کہ رام چندرا پورم گاؤں م
پالیرو واگو سے غیر قانونی ریت کی منتقلی


حیدرآباد،12 اپریل (ہ س)۔تلنگانہ کے ضلع کھمم کے پالیرو واگو سے غیر قانونی ریت کی منتقلی جاری ہے۔مقامی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ کئی بار حکام سے شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس پر وہ سخت ناراض ہیں۔ان کا الزام ہے کہ رام چندرا پورم گاؤں میں روزانہ درجنوں ٹریکٹروں کے ذریعہ ریت کی منتقلی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں بھی ریت کی منتقلی ہوتی رہی، اور حکام کی توجہ دلانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande