پورنیہ کے ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ ، کئی دکانوں میں لگی آگ
پورنیہ،25اپریل(ہ س)۔ ضلع کے بن منکھی بس اسٹینڈ پر اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے ناشتہ اور کھانے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ گذشتہ دیر رات دکان میں دھماکہ ہوا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیر رات تقریباً ایک بجے بن منکھی بس
پورنیہ کے ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ ، کئی دکانوں میں لگی آگ


پورنیہ،25اپریل(ہ س)۔ ضلع کے بن منکھی بس اسٹینڈ پر اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے ناشتہ اور کھانے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ گذشتہ دیر رات دکان میں دھماکہ ہوا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دیر رات تقریباً ایک بجے بن منکھی بس اسٹینڈ کے قریب واقع ناشتہ اور کھانے کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے دیکھتے ہی قریبی دکانوں کے ملازمین جاگ گئے اور شور مچانا شروع کردیا۔

شور سن کر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور لوگوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے چاپاکل اور سپلائی والے نل سے پانی ڈالنا شروع کر دیا۔ آگ کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو بھی دی گئی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے چند ہی منٹوں میں کئی دکانوں کو اپنیزد میں لے لیا۔

حالانکہ اس سے پہلے بیگوسرائے کے کھگڑیا میں فرنیچر کے سب سے بڑے شوروم میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ میں قیمتی فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande