ہند۔پاک کشیدگی، جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
جموں، 9 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر 9 اور 10 مئی کو ریاست بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیز 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوام کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے۔ تمام شہری محتاط رہیں اور محفوظ رہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حساس حالات میں یہ فیصلہ طلبہ، عملے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔مزید معلومات کے لیے عوام کو متعلقہ ضلع انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر