کولکاتہ، 09 مئی (ہ س)۔
پاکستان کتنا کمزور ہے اس کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ مذکورہ باتیں بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے جمعہ کی صبح نیو ٹاو¿ن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نقاب پوری طرح سے بے نقاب ہو چکا ہے۔ اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی حمایت میں اتنا پیسہ خرچ کیا ہے کہ اگر وہ اسے اپنے شہریوں کی ترقی یا اپنی فوجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں لگاتا تو شاید اسے ایسے دن نہ دیکھنے پڑتے۔
دلیپ گھوش نے مزید کہا کہ تقسیم اور آزادی کے بعد سے پاکستان بھارت کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیاں، نقصانات بہت زیادہ ہیں۔ پہلے حکومت بات کرتی تھی لیکن اب وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت کارروائی کرتی ہے۔ پہلے بھی ہم پاکستان کو منہ توڑ جواب دے چکے ہیں اور اب فیصلہ کن جنگ میں ہیں۔ اس وقت پورا ملک، تمام سیاسی پارٹیاں اور حکومتی اتحاد وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اس لڑائی میں متحد ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ