جموں، 9 مئی (ہ س)۔
ہند پاک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے جموں، سانبہ اور پٹھانکوٹ سیکٹر میں جمعہ کی شب پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔ سانبہ سیکٹر میں فضا میں سرخ روشنیوں کی جھلک دیکھی گئی اور زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جب کہ بھارتی فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی بلیک آؤٹ کی حالت میں انجام دی گئی۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر متعدد حساس علاقوں میں احتیاطی طور پر مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے اکھنور اور ادھمپور میں مکمل بریک لگا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب بھی پاکستانی فوج نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد ڈرونز کے ذریعے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر