پانی کے غلط بلوں اور سیوریج کنیکٹیویٹی سے نمٹنے کے لیے جل بورڈ کی جامع اصلاحاتی مہم شروع ہوگی: پرویش صاحب سنگھ
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ دہلی کے باشندوں کو برسوں سے پریشان کر رہے پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی طرف ایک بڑے اور فیصلہ کن قدم میں دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) نے پانی کے وزیر پرویش صاحب سنگھ کی قیادت میں کئی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان فیصلوں
DJB-DRIVE-WATER-BILLS-SEWER-CONNECTIVITY


نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ دہلی کے باشندوں کو برسوں سے پریشان کر رہے پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی طرف ایک بڑے اور فیصلہ کن قدم میں دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) نے پانی کے وزیر پرویش صاحب سنگھ کی قیادت میں کئی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان فیصلوں کا مقصد پانی کے غلط بلوں، ناقص میٹروں اور سیوریج کنیکٹیویٹی کی کمی سے متعلق رہائشیوں کے مسائل کو دور کرنا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ پانی کے بلوں سے متعلق شکایات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر دہلی جل بورڈ نے تقریباً 35 لاکھ صارفین کے لیے گھرگھر جاکر ای-کے وائی سی اور ڈیجیٹل ڈیٹا اپ ڈیٹ کی ایک بڑی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 60 کروڑ روپے کی لاگت والی یہ مہم تصویروں کے ساتھ ٹیکنالوجی پر مبنی میٹر ریڈنگ، درستگی کو یقینی بنانے کے لیے جی پی ایس ٹیگنگ اور ترسیل کے ثبوت کے ساتھ بروقت بل کی تقسیم کو نافذ کرے گی۔

پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ دہلی کے لوگ اپنے پانی کے بل ادا کرنا چاہتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ مسائل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب اچانک زیادہ بل آجاتے ہیں، میٹر کام نہیں کرتا، یا بل وقت پر گھر نہیں پہنچتا۔ یہ صرف تکنیکی خرابیاں نہیں ہیں بلکہ لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرنے والے سنگین مسائل ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ان تمام کوتاہیوں کو زمینی سطح پر دورکرنا اور ایک شفاف اور قابل اعتماد نظام قائم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے چھ ماہ کے اندر ہر صارف کے ڈیجیٹل ریکارڈ کی تصدیق کی جائے گی جس سے تنازعات کم ہوں گے اور خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی۔

وزیر نے بتایا کہ کراڑی اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو راحت فراہم کرتے ہوئے دہلی جل بورڈ نے بڑے پیمانے پر ہاو¿س سروس سیور کنکشن (ایچ ایس ایس سی ) کو منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ سے پرتاپ وہار کیچمنٹ: 4.30 لاکھ افراد (72 کالونیوں)، پریم نگر کیچمنٹ: 1.45 لاکھ افراد (30 کالونیوں) اور بھاگیہ وہار کیچمنٹ: 1.5 لاکھ افراد (11 کالونیاں اور 3 گاو¿ں) کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ جمنا ندی کو صاف کرنے کے لیے دہلی جل بورڈ نے اپنے وسائل پر ہی آلودگی کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ اس میں دہلی گیٹ ڈرین میں 71.12 کروڑ کی لاگت سے ایک ان- سیٹو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ اور وزیر آباد بیراج کے اوپر تالاب کے علاقے کی بحالی کو منظوری دی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ بغیر ٹریٹکئے گندے پانی کو جمنا تک پہنچنے سے پہلے روک دیا جائے، پائیدار اور موثر دریا کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande