جموں, 25 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں گزشتہ شب سنائی دینے والی فائرنگ کی آوازوں کے پیچھے کسی دہشت گردانہ سرگرمی کا کوئی تعلق نہیں پایا گیا، بلکہ یہ گولیاں ایک ویلیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کے رکن نے نشے کی حالت میں ہوا میں چلائیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ وی ڈی جی اہلکار ریاسی ضلع کی حدود میں راجوری کے قریب رہائش پذیر ہے۔ اُس نے نشے میں دھت ہو کر کئی راؤنڈ فائر کیے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا پہلو شامل نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر